• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال جاری، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، شہری پریشان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی، جب کہ ملازمین نے دفاتر کو تالے لگاکرمختلف مقامات پر دھرنے دیئے ہوئے ہیں، جس کے باعث جگہ جگہ گندگی کےڈھیر لگ گئے ہیں اور ان سے تعفن پھیل رہا ہے۔گندگی اور تعفن سے شہری سخت پریشان ہیں۔ واضح رہے کہ بلدیاتی ملازمین نے تنخواہیں ٹریژری سے دینے اور مطالبے کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین