• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی: سندھ کی ٹیم 145پر فارغ، عرفان کے پانچ شکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتویں راؤنڈ کے پہلے دن منگل کو اسٹیٹ بینک گرائونڈ پر 12وکٹ گر گئے۔ کے پی کیخلاف سندھ کی ٹیم145 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ اسد شفیق اور فراز علی نے31،31رنز بنائے۔ عرفان اللہ شاہ نے 43 رنز دے کر پانچ جبکہ آصف آفریدی اور ارشد اقبال نے دو وکٹ حاصل کئے۔کے پی نے جواب میں دو وکٹ پر 124 رنز بنالئے، مصدق احمد 72 رنز بناکر ناٹ آئوٹ ہیں۔ نوجوان حید ر علی نےسینٹرل پنجاب کیخلاف 141 نا قابل شکست رنز بنائے ۔ این بی پی پر ناردرن نے 3 وکٹ پر 323 رنز اسکور کئے۔ یوبی ایل کمپلکس میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کیخلاف تین وکٹ پر327 رنز بنائے۔ سلمان علی آغا نے117 اور ذیشان اشرف نے 102 رنز پر بنائے۔

تازہ ترین