• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کو حق دو تحریک، حکومت مطالبات سے چشم پوشی کررہی ہے، مقررین

گوادر (نامہ نگار ) گوادر کو حق دو تحریک کی جانب سے گوادر پورٹ روڈ واہی ناکہ پر منعقدہ احتجاجی دھرنے کو سولہ دن مکمل ہوگئے ۔ دو دسمبر کو کوسٹل ہائی وے کو مختلف جگہوں سمیت ایکسپریس وے کو بند کردیا جائے گا۔ تاجر برادری اور ماہی گیروں سے بھی ہڑتال کی اپیل کردی گئی۔ گوادر کو حق دو تحریک کے مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے پورٹ روڈ وائی چوک پر احتجاجی دھرنا سولہویں روز بھی جاری رہا۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ و جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سکریٹری مولانا ہدایت الرحمٰن ، سابق صوبائی وزیر غلام جان بلوچ ، سینئر سیاستدان حسین واڈیلہ ، پاکستان مسلم لیگ ن مکران ڈویژن کے صدر اشرف ساگر نے کہاکہ ہمارے مطالبات جائز اور آئینی ہیں لیکن حکومت وقت نے ھمارے مطالبات سے چشم پوشی اختیار کرلی ہے۔

تازہ ترین