اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹویٹ کرکے آٹے‘ چینی‘ بجلی‘ گیس‘ دوائی کی قیمت کم نہیں ہوں گی ‘ عوام کی مفلسی اور بے بسی کا مزید مذاق نہ اڑائیں‘ عوام کی فریادیں‘ مطالبات اور بددعائیں سنیں۔ منگل کو اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹویٹ کر کے کون سے ملک کے آٹا چینی بجلی گیس سبزیاں سستی ہونے کہ اطلاع دے رہے ہیں۔ کیوں جھوٹ بولتے ہیں‘ کیوں عوام کی بے بسی‘ غربت اور مفلسی کا مذاق اڑاتے ہیں؟