اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت کےجج محمد اعظم خان نے شاہدخاقان عباسی وغیرہ کیخلاف ایل این جی ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت درخواستیں خارج کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا،منگل کو سماعت کے موقع پر ریفرنس کے شریک ملزمان عظمی عادل، امین راجپوت اور دیگر کی بریت درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواستیں مسترد کرنے اور ٹرائل جاری رکھنے کاحکم سناتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب گواہان کو طلب کرلیا۔