• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹروپولٹن پشاور میئر انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کردی گئیں

پشاور(نمائندہ خصوصی) میٹرو پولٹین پشاور کے میئر کیلئے انیس دسمبر کو ہونے والے الیکشن کے لئے پشاور میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ قومی وطن پارٹی ضلع پشاور کے چیئرمین الحاج ملک سلیم خان چمکنی، جے یو آئی کے مرکزی رہنما حاجی غلام علی، صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار ارباب فاروق خان اور سابق صوبائی وزیر امان اللہ حقانی کی طرف سے میٹرو پولٹین پشاور کے میئر کے الیکشن میں جے یو آئی کے امیدوار حاجی زبیر علی کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے انتخابی مہم تیز کر دی گئی۔ اے این پی کے بزرگ سیاستدان و سابق وزیر الحاج غلام احمد بلور، سینیٹر الیاس احمد بلور اور اے ین پی کے دوسرے رہنمائوں نے میئر کے امیدوار حاجی شیر رحمان کیلئے انتخابی مہم تیز کر دی۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں کی طرف سے بحر اللہ خان ایڈوکیٹ کی کامیابی کے لئے مہم تیز کر دی گئی جبکہ سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر خان خلیل، پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر ایوب شاہ ایڈوکیٹ، پیپلز پارٹی کے رہنمائوں ذوالفقار افغانی، منیر کامریڈ اور طاہر عباس کی طرف سے ارباب زرک خان خلیل کی کامیابی کے لئے مہم تیز کر دی گئی۔
تازہ ترین