• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں دیا، پرویز رشید


مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے سیلز ٹیکس اور لیوی بڑھا کر منافع اپنی جیب میں ڈال لیا ہے۔

پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، حکومت نے اُس کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی بجائے سیلز ٹیکس لگادیا۔

خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 142 روپے 62  پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر 4 روپے لیوی بڑھا دی گئی۔

پیٹرول پر جی ایس ٹی صفر سے بڑھا کر 1.63 فیصد اور ڈیزل پر 7.2 فیصد سے بڑھا کر 7.37 فیصد کردیا گیا۔

تازہ ترین