• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیاء میں ایڈز کے بڑھتے کیسز پاکستان کیلئے چیلنج ہیں: فیصل سلطان

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ایشیاء میں ایڈز کے بڑھتے کیسز پاکستان کے لیے چیلنج ہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی ایڈز کا دن منایا جارہا ہے، ایڈز کے عالمی دن کا موضوع ایڈز کا خاتمہ، عدم مساوات اور وبا کا خاتمہ ہے۔

فیصل سلطان نے کہا کہ سال 2010 سے2021 تک 84 فیصد ایچ آئی وی کیسز میں تیزی آئی جبکہ حکومت نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ ایڈز سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ایچ آئی وی ٹیسٹنگ اور ایچ آئی وی علاج مراکز بڑھا کے اس بیماری سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین