• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لائن منصوبہ، 75 بسوں کے ساتھ رواں ماہ سے شروع ہوگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت کراچی کے رہائشی اور تجارتی علاقوں سے میونسپل فیس وصول کرنے کا فیصلہ ، بی آر ٹی گرین لائن منصوبہ رواں ماہ سے 75 بسوں کے ساتھ شروع کیا جائے گا، یہ فیصلہ بدھ کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کوآرڈینیشن اینڈ امپلی مینٹیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ، اجلاس میں صوبائی اور وفاقی حکومت کے نمائندوں نے شرکت کی جس میں رواں ماہ گرین لائن بی آر ٹی منصوبہ اور مارچ 2022 سے بی آر ٹی ییلو لائن منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کوڑے کو جمع کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کریں، اجلاس کو بتایا گیا کہ گرین لائن بی آر ٹی کوریڈور نمائش تک مکمل ہو چکا ہے ، مرحلہ وار کمرشل آپریشن دسمبر کے آخر میں شروع کیا جائے گا جو بعد میں جنوری 2022 میں مکمل طور پر چلایا جائے گا۔

تازہ ترین