کراچی(اسٹاف رپورٹر) کالاپل کے قریب نامعلوم شخص کی ملی ، پولیس اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر لاش جناح اسپتا ل منتقل کی ،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی عمر 45سا ل ہے ، متوفی نشے کا عادی تھا اور زیادتی کے باعث ہلاک ہوا ہے ۔
چمن، قلعہ عبداللّٰہ اور زیارت سمیت بلوچستان کے بالائی اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں نظامِ زندگی مفلوج، زمینی رابطے منقطع ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع دکی کے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں چوری کی انوکھی واردات، چور 270 کلو منشیات چوری کرکے فرار ہوگئے۔
کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار تمام 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے درخواست میں لکھا کہ کمیشن بنایا جائے تاکہ واقعہ میں ممکنہ لاپروائی یا قانونی خلاف ورزیاں تلاش کی جاسکیں۔
ذرائع کے مطابق نجف حمید سے متعلق تمام متعلقہ اداروں سے تفصیلات طلب کرلی گئیں۔ انکوائری ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے شروع کی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
لاہور میں بھاٹی گیٹ کے قریب سیوریج لائن میں گرنے والی خاتون کی لاش تقریباً 3 کلو میٹر دور آؤٹ فال روڈ سے مل گئی جبکہ بچی کی تلاش جاری ہے۔
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں ساتھ ہی دفاع کے لیے بھی تیار ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں بطور گارنٹی جمع کرائے گئے 7 کروڑ روپے کی واپسی کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
لاہور میں بھاٹی دروازے کے قریب خاتون اور 9 ماہ بچی کے سیوریج لائن میں گرنے کا معاملہ معما بن گیا، دونوں کے گرنے کا دعویٰ خاتون کے شوہر نے کیا۔
چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب ) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سرکاری زمین کی بازیابی کی دستاویز دے دیں۔
بالی ووڈ اداکار اور فلم دوھرندر میں معروف کردار کرنے والے رنویر سنگھ کے خلاف بنگلور ( کرناٹک) کے ایک پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ہندو مذہبی جذبات اور کرناٹک کے ساحلی علاقے کے چوونڈی دیوا روایات کو ٹھیس پہنچایا۔
امریکا کی طرف سے فوجی کارروائی ہوئی تو امریکا، اسرائیل اور ان کے حمایتیوں کو نشانہ بنائیں گے، مشیر اعلیٰ علی خامنہ ای
دبئی میں ائیر پورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کیلئے خوشخبری ہے۔ حکومتِ دبئی نے سفر کو مزید آسان بنانے کیلئے نیا منصوبہ متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اب مسافر ائیر پورٹ جانے سے پہلے ہی شہر کے مختلف مقامات سے اپنا چیک اِن مکمل کر سکیں گے۔