• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کیخلاف APC بلانے کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل مسترد کرتے ہوئے 11 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانےکا اعلان کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اس بل کے ذریعے سے شہری علاقوں پر قبضےکی سازش کی ہے، مہاجروں کو ایک بار پھر دیوار سے لگانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، اس بل کیخلاف سیاسی حمایت حاصل کرنےکیلئے آل پارٹیز کانفرنس منعقدکرینگے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں میڈیا نمائندگان سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ احتجاج اور مزاحمت کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں، ٹوٹا پھوٹا بلدیاتی نظام شہری علاقوں پر مسلط کیا جا رہا ہے

ریاست کے تمام اداروں سے یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا سندھ کے شہری علاقوں کو تباہ کرنے کی کوئی قومی اتفاق رائے پائی جاتی ہے، جس پر عملدرآمد کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھو دیش کے خواب کو تکمیل تک پہنچانے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی نے لے رکھی ہے۔

تازہ ترین