• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کی بیرون ملک روانگی کی خبرجھوٹ، بے بنیاد ہے، نیب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) نیب نے چیئرمین نیب کی بیرون ملک روانگی سے متعلق میڈیا کے ایک حصہ میں شائع ہونیوالی خبر کو جھوٹ ، بے بنیاد اور نیب کے خلاف مذموم پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے ۔ واضح رہے یہ مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا بیان تھا اور انہی کےحوالے سے شائع ہوا تھا۔بدھ کو جاری کئے گئے وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ میڈیا کے ایک حصے میں یکم دسمبر 2021 کو چیئرمین نیب کی بیرون ملک روانگی سے متعلق خبر شائع کی گئی ہے ، نیب نے میڈیا کی ایسی تمام خبروں کو یکسر مسترد کر تے ہوئے انہیں جھوٹ، بے بنیاد اور نیب کے خلاف بطور ادارہ اور چیئرمین نیب کے خلاف مذموم مہم کا حصہ قرار دیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے پرعزم ہیں جبکہ قانون اس حوالے سے اپنا راستہ اختیار کرے گا ، یہ تجویز دی گئی ہے کہ وہ افراد جن کے کیسز معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں وہ نیب پر تنقید کی بجائے مناسب شواہد پیش کر کے اپنا دفاع کریں کیونکہ تنقیدسے نیب کے سرکاری فرائض پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، نیب قانون کے مطابق اپنا کام کرنے پر یقین رکھتا ہے ۔

تازہ ترین