• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائنیز سائنسدانوں کا کورونا کی تمام اقسام کو ناکارہ کرنے والی اینٹی باڈی تلاش کرنیکا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) چائنیز سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خون سے ایک ایسی اینٹی باڈی (دافع جسم) کو علیحدہ کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جو کورونا کی ہر قسم کو غیر فعال کر سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین نے یہ تجربات نہ صرف لیبارٹری میں کیے ہیں بلکہ زندہ خلیوں پر بھی کیے ہیں۔ منگل کو شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف جامعات اور اداروں سے تعلق رکھنے والے چائنیز سائنسدانوں نے تجویز دی ہے کہ انہیں کورونا کے علاج کیلئے اکثیر اعظم کی صورت میں یہ اینٹی باڈی مل چکی ہے۔

تازہ ترین