• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

80 حلقوں کا فیصلہ اوور سیز پاکستانیوں کا ووٹ کریگا، شیخ رشید

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )وزیرداخلہ شیخ رشیدنےکہاہے کہ آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوں گے،80حلقوں کا فیصلہ اوور سیز پاکستانیوں کا ووٹ کرے گا ،نالائق اور نااہل اپوزیشن آئندہ انتخابات میں بھی شکست کے بعد دھاندلی کاشورمچائے گی، راولپنڈی میں کالج کے اپ گریڈیشن منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےشیخ رشید نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے وژن کے تحت وفاقی کابینہ نے اہم فیصلہ کیا ہے کہ تمام تبلیغی جماعتوں کو آن لائن ویزے دئیے جائیں گے ۔ وزیراعظم عمران خان کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوادیا کیونکہ اوورسیز پاکستانی وہاں دن رات محنت کر کے پاکستان میں اپنے بچوں اور رشتہ داروں کو پیسے بھیج رہے ہیں اس لیے ووٹ ان کا حق ہے۔ پنجاب کے چالیس حلقوں میں اوورسیز کے ووٹوں کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوگا اور جب پی ٹی آئی ان ووٹوں سے بھاری اکثریت سے جیتے گی تو اپوزیشن ایک بار پھر دھاندلی کاشورمچائے گی۔

تازہ ترین