اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ٹریفک پولیس نے مری کیلئے موسم سرما کا ٹریفک پلان ترتیب دے دیا۔ اس حوالے سے مری شہر کی پانچ سڑکوں کو ون وے قرار دیا گیا ہے۔ بدھ کو چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کی زیرصدارت مری میں برف باری سیزن کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی گئی۔ برف باری سیزن میں سیاحوں کی سفری سہولیات کیلئے 300سے زائد ٹریفک وارڈنز‘ 2ڈی ایس پیز اور 6انسپکٹرز کے ساتھ اضافی نفری تعینات کی جائیگی۔ اس دوران سیاحوں کی مدد کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کی گاڑیاں‘ سنو بائیک‘ لفٹرز ٹو ٹریک و کرین بھی پٹرولنگ حالت میں ہونگی۔