کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمن، آغا عمر شاہ، جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری پشین میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ ، ارباب اقبال، ذاکر بنگلزئی ،ضمیر اختر ،سلمان درانی، عالم کاسی، نثار اچکزئی ،صابر راجپوت ،لیاقت راجپوت، ذیشان عبدالصمد، اسد جان، سردار اکبراور سردار یوسف نے بیان میں کہا ہے کہ گوادر کے عوام کے تمام جائز مسائل اور مطالبات تسلیم کئے جائیں اورسی پیک اور گوادر پورٹ کی پالیسی سازی میں مقامی لوگوں کو شامل کیا جائے۔ مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن صوبے اور گوادر کے مقامی لوگوں کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میاں محمد نواز شریف نے جوسی پیک ،گوادر پورٹ کے جو انقلابی منصوبے شروع کئے تھے ان کو ختم کرنے کے درپے ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک اور گوادر پورٹ منصوبوں میں مقامی لوگوں کی شمولیت سے ہی اس کے ثمرات سے عوام کو فائدہ پہنچے گا ۔بلوچستان کا مسئلہ صرف سیاسی ہے صوبے کے عوام کو تمام پالیسی سازی میں جب تک شامل نہیں کیا جاتا اس وقت تک یہاں کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔