لبنان پر بھی اسرائیلی حملوں کی نئی لہر میں رات سے اب تک حملوں میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
دو مارچ سے جاری حملوں میں ہلاکتوں کی کل تعداد 687 ہوگئی۔
اسرائیلی حملوں سے ہلاک ہونے والوں میں 90 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں اسرائیل کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ اور ایران نے اسرائیل کے خلاف پہلا مربوط اور مشترکہ حملہ کیا، ایران نے اسرائیل پر مشترکہ حملے کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل پر ڈیڑھ سو راکٹ فائر کئے گئے۔
حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے نواح میں ملٹری انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔