ملتان(سٹاف رپورٹر ) کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ضلع کونسل ملتان میں منعقد ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شرکت کی۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔ کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ سرخ فیتہ کلچر کے خاتمے کیلئے عوامی ریونیو خدمت کچہریوں کا انعقاد ناگزیر ہے۔ گزشتہ16کچہریوں میں موصول متعدد درخواستوں حل کرنے کی گئیں جبکہ چند درخواستیں عدالتی کیسز،دیگر قانونی پچیدگیوں کی وجہ سے زیر التوا ہیں۔ وزیراعلیI پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی وژن کے تحت کام کر رہے ہیں۔