• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان اور کرن راؤ نے طلاق کے بعد بیٹے کی سالگرہ کیسے منائی؟

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور کرن راؤ اپنے بیٹےکی سالگرہ کے موقع پرایک بار بھر اکٹھے ہوگئے۔

عامر خان جوکہ رواں سال اپنی اہلیہ کرن راؤ سے طلاق کے بعد علیحدگی اختیار کر چکے ہیں، لیکن اب بھی کبھی کام کے حوالے سے اور کبھی اپنے بیٹے آزاد راؤ خان کو خوش کرنے کے لیے ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر عامر خان اور کرن راؤ کی کچھ تصاویر اورایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں عامر خان اور کرن راؤ کو بیٹے آزاد کے ساتھ اس کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


اس سے قبل آخری بار عامر خان اور کرن راؤ ایک ساتھ اپنے بیٹےکے فٹبال میچ میں بیٹے کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک ساتھ شریک ہوئےتھے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد رواں سال باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کیا تھا۔

عامر خان اور کرن راؤ 28 دسمبر 2005 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے ہاں 2011 میں بیٹے آزاد راؤ خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

تاہم بعد ازاں دونوں نے طلاق سے متعلق مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا تھا کہ ان کی شادی اختتام پذیر ہوگئی ہے، لیکن اسے ایک نئے سفر کے طور پر دیکھا جائے۔

تازہ ترین