• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیور پول کی ایورٹن کیخلاف جیت، محمد صلاح کے 2 گول

انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول نے ایورٹن کے خلاف ایک کے مقابلے میں چار گول سے فتح حا صل کی، محمد صلاح نے دو گول اسکور کئے۔

انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول نے ایورٹن کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا، لیور پول کی جانب سے ہینڈریسن نے نویں اور محمد صلاح نے 19 ویں منٹ میں گول اسکور کئے۔

ایورٹن کی ٹیم پہلے ہاف میں ایک گول بناسکی، جو 38 ویں منٹ میں گرے نے اسکور کیا، لیور پول نے پہلے ہاف میں 2 گول اسکور کیے۔

دوسرے ہاف میں لیور پول نے مزید 2 گول کرکے مقابلہ چار ایک سے جیت لیا۔

اس فتح کے بعد لیور پول 31 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی جبکہ 33 پوائنٹس کے ساتھ چیلسی پہلے اور منچسٹر سٹی دوسرے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین