• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی حیدرگیلانی ملتان پہنچ گئے‘شانداراستقبال

ملتان (سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی تین سال 8دن بعدبازیا ب ہونے والے اپنےبیٹے علی حیدرگیلانی کوگھرلےآئے،علی حیدرگیلانی کاملتان واپسی پرشانداراستقبال۔ائیرپورٹ سے گیلانی ہائوس تک انہیں گاڑیوں اورکارکنوں کےجلوس کی شکل میں لایا گیااورپیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جگہ جگہ انکااستقبال کیا،یوسف رضاگیلانی بیٹے کولانےوالی گاڑی خودچلارہےتھے۔رہائش گاہ پہنچنے پر علی حیدرگیلانی نےکارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا امن تباہ کرنےوالوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں کسی نہیں ڈرتا۔پاکستانی ایجنسیوں ،افغان اور امریکی فورسز کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے رہائی کیلئے تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ جہاں سے آیا ہوں وہاں زندہ رہنا بہت مشکل تھا،صبر عطاء کرنے پر اللہ کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہاکہ3 سال قبل میرے اغوا کے موقع پر میرے دوست محی الدین اور دیگرساتھیوں نے قربانی دی،میں اورمیراخاندان ساری زندگی محی الدین کے خاندان کا احسان نہیں اتارسکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے وفا کرنے والوں کا ساتھ دیا اورآئندہ بھی دیں گے،اس موقع پریوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہلیری کلنٹن اور دیگر عالمی رہنمائوں کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے علی حیدرگیلانی کی بازیابی پرمبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے تھے کہ علی حیدر گیلانی کو میں نے چھپا رکھا ہے لیکن وقت اور حالات نے ثابت کیا کہ میرابیٹا دہشتگردوں کےپاس تھا۔اسکی جدائی کا غم جس ہمت اور جو انمردی کیساتھ میں نے اور میرے خاندان نے برداشت کیااسکی بھی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ علی حیدرگیلانی کابل سے لاہور پہنچے تو میں عدالت میں تھااورعدالت میں پیش ہونے کیلئے کل کراچی جارہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے کام کیا۔میاں صاحب نےسپیکر کو کہا کہ ٹی او آرز کیلئے کمیٹی بنائیں،خوشی ہے کہ میاں صاحب نےپارلیمنٹ سےرجوع کیااورعمران خان سمیت اپوزیشن لیڈر پارلیمنٹ آئے۔انہوں نےکہاکہ کرپشن کیخلاف ہرقسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں اورہماری روایات کوآگے بڑھایا جارہا ہے۔اس موقع پر اراکین اسمبلی ،عہدے دار اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجودتھی  ۔
تازہ ترین