شائستہ اکرام
گوری رنگت کی خواہش تو ہر خاتون کی ہوتی ہے، جس کے لیے وہ متعدد نسخے آزماتی ہیں یا کبھی بازار میں دستیاب مہنگی کریمیں لگاتی ہیں۔ بس کوشش یہی ہوتی ہےکہ کس طرح رنگت گوری ہو جائے۔ اس ہفتے ہم آپ کو رنگ گورا کرنے کے لیے ایک نسخہ بتا رہے ہیں ،اسی آزما کر اپنی خوب صورتی میں لگائیں چار چاند ،چہرے کو کریں نکھرا نکھرا اور تروتازہ ۔ اس کے لیے سب سے پہلے ایک کھانے کا چمچہ چاول کو دو چمچے پانی میں دس منٹ کے لیے بھگو دیں ،پھر چاول کوا ُبال لیں ۔
اُبلے چاول کا پانی ایک پیالی میں الگ کرلیں ،اس میں ایک چائےکا چمچہ شہد، ایک کھانے کا چمچہ عر قِ گلاب، ایک چائے کا چمچہ لیموں کا رس اور آخر میں ایک چائے کاچمچہ ملیٹھی پائوڈر ڈال اچھی طر ح پیسٹ بنا لیں۔ اس کو چہرے اور جلد پر اچھی طرح لگالیں اور سوکھنے کے بعد سادے پانی سے دھولیں۔ اس کو روزانہ استعمال کریں اور دیکھیں اس کے حیران کن نتائج ۔ہمیں اُمید ہے کہ آپ بھول جائیں گی مہنگی فارمولا کریموں کو ۔