ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس چوہدری شہرام سرور نے مختلف علاقوں میں باردانہ نہ ملنے کی 223 رٹ درخواستوں پر ڈیرہ ملتان ڈویژن کے مختلف حکام کو آج طلب کر لیا ، قبل ازیں مختلف کاشت کاروں اور زمینداروں کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھیں، جس میں فاضل عدالت نے جلال پور پیروالہ اور جتوئی کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ گندم خریداری مراکز احمد پور میلسی ، کوٹلی نجابت، جہانیاں، کہور مارکنڈراجن پور، لطف پور شجاع آباد کو 65 پندرہ ایل ضلع خانیوال رنگ پور مظفر گڑھ ، جودھ پور کبیروالہ ، سردار پور کبیروالہ، جلہ آرائیں دنیا پور ، موضع مٹھن والا علی پور ، خیر پور سادات علی پور ، بہاولپور ، چک نمبر 160 ڈبلیو بی ، میلسی ، غازی پور ، کرم پور کے کوآرڈینیٹر سنٹر افسران کو آج طلب کر لیا ہے ۔