پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پہ مثال پوری اترتی ہے کہ نیرنگی سیاست کا رنگ بدلتا رہتا ہے، ن لیگ کی تاریخ سب کو پتہ ہے بیماری کا بہانہ بنا کر بھاگ گئے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ این اے 133 کی الیکشن مہم میں پیپلز پارٹی کا ہر ورکر جاگ گیا ہے، عوامی مہم کا آغاز ہوچکا جو پنجاب میں جاری رہے گی۔
شہلا رضا نے کہا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ خواتین کو عزت دی،نصرت بھٹو نے آمر ضیاء الحق کے خلاف تحریک کا آغاز کیا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ویڈیوز کے حوالے سے اپنا کام تیز کرنا چاہیے، ہم سندھ سے یہاں آئے ہیں کہ بتائیں وہاں ہم کیا کام کررہے ہیں۔
شہلا رضا نے کہا کہ آئندہ تحریک انصاف کے لوگ ان سے ٹکٹ نہیں لیں گے۔