• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر کروانے کا فیصلہ


پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (EVMs) پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ای وی ایم پر انتخاب کو لوکل باڈیز ایکٹ میں شامل کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر تین کمیٹیاں بنادی ہیں، ان کی سفارشات کے مطابق فل کمیشن حکومت کو اپنی رائے دے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے لوکل باڈیز ایکٹ میں ای وی ایم مشین پر الیکشن کی شق شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی حکومت قانون بناچکی ہے، پنجاب حکومت بھی ای وی ایم کو لوکل باڈیز ایکٹ کا حصہ بنائے گی۔

اُدھر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق تین مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن کی رپورٹ مرتب کرنے کے لیے ٹائم فریم بھی مقرر ہے۔

کمیٹیوں کی سفارشات کے مطابق پانچ رکنی کمیشن اپنی رائے سے حکومت کو آگاہ کرے گا۔

صوبائی الیکشن حکام کا کہنا ہے کہ ای وی ایم پر الیکشن جیسے پالیسی امور الیکشن کمیشن آف پاکستان طے کرتا ہے۔

تازہ ترین