• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو گوادر بھیجنے کا فیصلہ


بلوچستان پولیس نے گوادر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس کے 5500 اہلکار گوادر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

کوئٹہ میں محکمہ پولیس کے اعلامیہ کے مطابق گوادر بھجوائے جانے والے 5500 اہلکاروں میں سے 22 سو اہلکار بلوچستان کانسٹبلری سے اور دیگر 3300 اہلکار صوبے کے بارہ مختلف اضلاع سے گوادر بھجوائے جائیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق تربت اور پنجگور سے 650 اہلکار آج گوادر پہنچ جائیں گے، جبکہ دیگر پولیس اہلکاروں کو 4 دسمبر تک گوادر پہنچنےکے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

محکمہ پولیس کے اعلامیہ کے مطابق گوادر میں ایس ایس پی گوادر ان تمام اہلکاروں کے کمانڈر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

یاد رہے کہ گوادر میں ’گوادر کو حق دو‘ تحریک کے اراکین اور دیگر افراد نے دو ہفتے سے زائد سے دھرنا دیا ہوا ہے۔

تازہ ترین