• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت صوبہ بھر کے 38 ڈاکٹرز 2 سالہ انستھیزیا ڈپلومہ کورس کیلئے منتخب

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے 38 ڈاکٹروں کو دو سالہ انستھیزیا ڈپلومہ کورس کے لئے منتخب کرلیا ہے ان ڈاکٹروں میں تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتال جلال پور پیر والا کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منصور غالب اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد کے میڈیکل افسر ڈاکٹر محمد کاظم شامل ہیں ،ملتان کے ڈاکٹروں سمیت مجموعی طور پر 10 ڈاکٹر  نشتر  میں دو سالہ ڈپلومہ ان انستھیزیا میں ٹریننگ کریں گے دیگر ڈاکٹرز پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور اور قائد اعظم میڈیکل کا لج بہاول پور میں دو سالہ ڈپلومہ کورس کریں گے۔
تازہ ترین