• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برقی پنکھوں کی پیداوار میں چار ماہ کے دوران 15 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں برقی پنکھوں کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سےلے کر اکتوبر تک کی مدت میں برقی پنکھوں کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 15.13 فیصداور اکتوبر میں ماہانہ بنیادوں پر 24.38 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین