• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ماہ قبل جاں بحق حاملہ خاتون کو قتل کیے جانے کا انکشاف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن میں ایک ماہ قبل خاتون کے قتل کے بعد عدالتی احکامات پر قبر کشائی، 8 ماہ کی حاملہ کو قتل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔کیمیکل ایگزامن کے دوران انکشاف ہوا کہ خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق 24 سالہ خاتون صائقہ زوجہ ظاہر رحمٰن کو 31 اکتوبر کو شوہر نے قتل کر کے معاملے کو خودکشی کا رنگ دیا اور بغیر کسی کو اطلاع دیے خاموشی سے اسکی تدفین کر دی ۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر اہلخانہ سے تفتیش کی تو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ خاتون کو شوہر نے غیرت کے نام پر قتل کیا ،پولیس نے خاتون کے قتل میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن میں طاہر رحمٰن، عمر رحمٰن، ظاہر رحمٰن، عقیل الرحمٰن، اسلام گل، تعلیم سعید اور تاج روم شامل ہیں۔گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا شوہر، بھائی، دیور اور جیٹھ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کے بعد تین گھنٹے میں اسکی تدفین بھی کر دی گئی تھی ،مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی،مقتولہ کی قبر کشائی کے بعد علم ہوا کہ وہ حاملہ تھی ،مقتولہ کے شوہر کا کہنا تھا کہ جب اسکی بیوی نے خودکشی کی وہ گھر پر نہیں تھا۔

ملک بھر سے سے مزید