کراچی (نیوز ڈیسک) چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی، پشاور بی آر ٹی اور مالم جبہ سمیت جن کیسز پر تنقید ہورہی ہے ان سب پر کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ریفرنسز کی جلد سماعت کیلئے عدالتوں میں درخواستیں دائر کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔