• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس میں 247فیصلے،9مجرموں کو عمر قید،66کو مختلف سزائیں

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے دو دسمبر کو مجموعی طور پر 247 مقدمات کے فیصلے کئے اور زیرسماعت کیسز میں 236گواہوں کی شہادتیں قلمبند کیں۔ مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے بارہ اور منشیات کے 41مقدمات نمٹائے 9 مجرموں کو عمر قید دیگر چودہ کو 41 سال 3 ماہ 24 دن قید اور 2084500روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 86 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 108 مقدمات کے فیصلے سنائے۔تمام عدالتوں نے 115 گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے پچیس مجرموں کو ساڑھے انیس سال قید اور 157900 روپے جرمانے کی سزا دی۔
تازہ ترین