ملتان(سٹاف رپورٹر) ریلوے ملتان ڈویژن میں چوری کی وارداتیں عروج پرہیں۔ اس ضمن میں کئی مرتبہ مین لائن سے فلنگ چوری ہوئی جس کی آن لائن رپورٹ تھانہ کہنہ خانیوال میں کی گئی مگرایف آئی آردرج نہ ہوسکی۔ پھرپچھلے ماہ دوعدد 36 فٹ لمبی ریلیں جوکہ لائن پرسے گزرنے والوں کوروکنے کیلئے لگائی گئی تھیں چوری ہوگئیں، اس کی ایف آئی آر تھانہ کہنہ میں درج کرائی گئی مگرکوئی پیش رفت نہ ہوسکی ۔ یکم اوردودسمبرکی درمیانی شب ان لوگوں نے دوبارہ کلومیٹر131 خانیوال کے قریب واردات کرنے کی کوشش کی اورریل کھول کررکشہ پررکھی اسی دوران ریلوے انتظامیہ کی کوشش سے تھانہ کہنہ کی پولیس موقع پرآئی اوررکشہ قبضہ میں لیکر تین افراد کو گرفتارکرلیا۔