• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کا نواحی علاقہ لنگو لنڈی بالا پشتخرہ میں دو ماہ سے بجلی غائب

پشاور(وقائع نگار)پشاور کا نواحی علاقہ لنگو لنڈی بالا پشتخرہ میں دو ماہ سے بجلی غائب ہے جس کے باعث علاقہ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،طویل شارٹ فال کے باعث بجلی کئی دنوں سے مکمل بند ہے ،مکینوں کو سب سے بڑا مسئلہ پانی کی عدم فراہمی کا ہے ،گھروں ،مساجد اور مدرسوں میں پانی نہ ہونے کے باعث لوگوں کی شدید پریشانی درپیش ہے ،علاقہ عمائدین کے مطابق متعلقہ حکام کے ساتھ عوامی نمائندوں کو بھی مسئلہ پیش کرچکے ہیں لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے ،حلقہ پی کے 72ٹاون تھری کے عوام نے مقامی ایم پی اے انجینئر فہیم اور ایم این اے ناصر موسیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلہ پر ذاتی دلچسپی لے کر اپنے عوام کو اس مشکل سے نجات دلائیں بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا۔
پشاور سے مزید