• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریض کی غلط ٹانگ کاٹنے والی خاتون ڈاکٹر کو سزا

آسٹریا کی عدالت نے ایک مریض کی غلط ٹانگ کاٹنے پر ڈاکٹر پر بھاری جرمانہ کردیا۔

82 سالہ مریض کی ایک بیماری کی وجہ سے بائیں ٹانگ کاٹی جانی تھی لیکن ڈاکٹر نے غلطی سے دائیں ٹانگ کاٹ ڈالی اور غلطی کا اندازہ اس وقت ہوا جب ٹانگ کی پٹی تبدیل کی جارہی تھی۔

اس کیس کا فیصلہ آسٹریا کی مقامی عدالت نے گزشتہ روز سنایا ہے جس میں 43 سالہ خاتون ڈاکٹر کو غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 2700 یورو (5 لاکھ 36 ہزار روپے) جرمانہ عائد کیا ہے۔

عدالت میں مقدمہ شروع ہونے سے قبل ہی متاثرہ مریض چل بسا تھا اس لیے عدالت نے اس کی بیوہ کو بھی 5 ہزار یورو (تقریباً 10 لاکھ روپے) ہرجانہ ادا کرنےکا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین