• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی خفیہ رکھنے کیلئے میٹنگ

بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی سیکیورٹی سے متعلق اہم میٹنگ بلائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی رواں ماہ طے پائی گئی شادی میں سیکیورٹی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، سیکیورٹی اور شادی کی رازداری کو یقینی بنانے کے لیے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے آج اہم ترین میٹنگ بلائی گئی ہے جس کے لیے باضابطہ طور پر ایک سرکاری سرکلر بھی جاری کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی کے لیے بلائی گئی اس اہم میٹنگ کا مقصد ہائی پروفائل شادی کے لیے سیکیورٹی اور رازداری کو مزید بہتر بنانا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے لیے طے کردہ جگہ کو مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائےگا، شادی میں داخلے کے لیے مہمانوں کو ایک خاص کوڈ بھی دیا جائے گا، شادی کی تقریبات میں مہمانوں کا موبائل فون لانا، تصویر یا ویڈیوز بنانا، سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا، میڈیا کی جانب سے ڈرون کا استعمال سختی سے منع ہوگا۔

واضح رہے کہ جَلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی خوبصورت جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی قربتوں سے متعلق گزشتہ 2 برسوں سے خبریں زیر گردش تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید