• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار فلک شبیر اپنی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان کو پھول دینا بھول گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلک شبیر نے اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ پرواز میں موجود ہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک اور سارہ بیٹی کو لیے بیٹھے ہیں کہ جہاز کے عملے کا شخص گلوکار کے پاس گلاب کا پھول لیکر آتا ہے۔

فلک شبیر وہ پھول لیکر اپنی اہلیہ سارہ خان کو دیتے ہیں جس پر اداکارہ خوش ہوجاتی ہیں۔

گلوکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں جب اہلیہ کو پھول دینا بھول جاؤ تو لوگ مجھے یاد کرواتے ہیں کہ سارہ کو پھول دینا ہے۔‘

واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گزشتہ ماہ دنوں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع گلوکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی تھی۔

تازہ ترین