وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے اسلام آباد مارچ کرنے کی تاریخیں تو دینا شروع کردی تھیں لیکن چائے اور بسکٹ کھاکر خاموشی اختیار کرلی، بلاول بھٹو زرداری کی جگہ پی ڈی ایم کو کوئی تگڑی دھمکی دینے والا سامنے لانا چاہیے۔
راولپںڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم دو سال قبل مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد بھیج کر خود آزادی مارچ سے غائب ہوگئی تھی۔
اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اسلام آباد مارچ کرنے کی تاریخیں بھی دینا شروع کردی تھیں لیکن چائے بسکٹ کھا کر واپس چلے گئے۔
انہوں نے پی ڈی ایم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی دھمکی سے کس کو ڈر لگتا ہے؟، پی ڈی ایم کو کوئی تگڑی دھمکی دینے والا سامنے لانا چاہئے۔