ایران جوہری معاہدہ بحالی کے لیے ایران اور امریکا کے بالواسطہ مذاکرات اگلے ہفتے تک کے لیے ملتوی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جوہری معاہدہ بحالی کیلیے ایران نے تجاویز پر مشتمل دو مسودے جمع کرا دیے ہیں۔
یورپی سفارتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے میں بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران کی دی جانے والی کچھ تجاویز 2015 کے معاہدے سے مطابقت نہیں رکھتیں۔
انکا مزید کہنا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ بحالی کا ساتواں دور 29 نومبر کو شروع ہوا تھا۔
جوہری معاہدہ بحالی میں ایران، برطانیہ، روس، چین، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کے نمائندے شریک تھے جبکہ مذاکرات میں امریکی وفد بالواسطہ شریک ہوا تھا۔