• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اسٹائلسٹ انتیا شروف، کترینہ کیف کے گھر پہنچ گئیں

بھارت کی مشہور اسٹائلسٹ اور کاسٹیوم ڈیزائنر انیتا شروف اداکار وکی کوشل سے شادی سے قبل کترینہ کیف کے گھر پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انتیا شروف آج ممبئی میں واقع کترینہ کیف کے گھر پہنچیں، وہ اپنے ساتھ کچھ بکس، پیکٹ اور بیگ اٹھائے دیکھی گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف جو 9 دسمبر کوراجستھان کے سکس سینس فورٹ میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں، وہ اس سے قبل ممبئی کی عدالت میں کورٹ میرج بھی کریں گے۔

بالی ووڈ کی بار بی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشل کی زندگی کا بڑا دن صرف چند دن کی دوری پر ہے، ساتھ ہی دونوں کی شادی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔

اسی تناظر میں مشہور اسٹائلسٹ اور کاسٹیوم ڈیزائنر انتیا شروف کو کترینہ کیف نے اپنے گھر بلوایا تھا، جو بہرحال فوٹو گرافروں کے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ نہ رہ سکیں۔

اب تک جوڑے نے اپنی شادی کے بارے میں خاموشی اختیار کررکھی ہے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ایک نجی تقریب ہی رہے۔

بالی ووڈ کا یہ حسین جوڑا فوٹوگرافروں سے بچنے کےلیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے، شادی کا مقام بھی جے پور سے ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیو پر رکھا ہے۔

وکی کوشل اور کترینہ کیف جو اس ویک اینڈ پر جے پور روانہ ہورہے ہیں، جہاں سے جوڑا اپنے اپنے خاندانوں کے ساتھ ایک ہیلی کاپٹر میں شادی کے مقام پر پہنچے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں 100 سے زائد مہمان شریک ہوں گے۔

دونوں ہی کی خواہش ہے کہ شادی کی تقریب کی راز داری کو برقرار رکھا جائے، اس لیے مہمانوں سے ایک قرار داد پر دستخط بھی لیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی میں شرکت کےلیے آئے مہمانوں کو ایک خاص مقام کے بعد موبائل ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

تازہ ترین