• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے وفدنے تربت یونیورسٹی کادورہ کیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن آئی بی اے سکھرکے تین رکنی نمائندہ وفد نے تربت یونیورسٹی کا دورہ کیاوفد کےدورے کا مقصدمکران سمیت بلوچستان کے غریب طلباء کو سکھرآئی بی اے میں مختلف انڈرگریجویٹ پروگرام میں داخلہ لینے کے طریقہ کار سمیت غریب اور قابل طلباء کے لئے دستیاب سکالرشپ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا،وفد کی سربراہی کیوای سی ،آئی بی اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیرمحمدداودپوتہ کررہے تھے، وفد کے دیگر ارکان میں اوجی ڈی سی ایل بلوچستان کے ریجنل کوآرڈینیٹرواسسٹنٹ منیجر سوشل میڈیا آ ئی بی اے قدیرسرور شامل تھے سکالرشپ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے تربت یونیورسٹی اور آئی بی اے کے تعاون سے یونیورسٹی پبلک لائبریری میں انٹرایکٹیوتعلیمی سمینارکا اہتمام کیا گیا، جس میں تربت یونیورسٹی کے طلباء سمیت ڈگری کالجز کے طلبانے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی،سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شیرمحمدداودپوتہ نے کہا کہ بلوچستان سمیت مکران کے غریب اور قابل طا لب علموںکے لئے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ سکھر آئی بی اے کے مختلف چارسالہ انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام میںا سکالرشپ پر داخلہ لے کر اپنا مستقبل  روشن بنائیں انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت سکھر آئی بی اے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے تعاون سے تمام صوبوںسے  طلباء وطالبات کو ہر سال مختلف انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام میں مفت تعلیم کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
تازہ ترین