• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں کے ڈی اے اراضی پر ورکشاپ چلانے کے خلاف دائر درخواست پر کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی حکام سے 13 جنوری تک جواب طلب کرلیا، درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ پلاٹ نمبر ایس بی تھری ون 313 اسکوائر یارڈ کے ڈی اے کی اراضی ہے جہاں گاڑیوں کا ورکشاپ ہے، مبہم جواب جمع کرانے پر عدالت نے کے ڈی اے وکیل پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کے ڈی اے وکیل سے استفسار کیا یہ زمین کس کی ہے؟ کے ڈی اے وکیل جواب دینے سے قاصر رہے اور موقف دیا کہ مجھے مہلت دے دی جائے، عدالت نے کہا کہ جو جواب جمع کرایا اس میں قبضے کی تو بات ہی نہیں کی، جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ ایسے جواب داخل ہی کیوں کرتے ہیں آپ، جسٹس فیصل کمال عالم نے ریمارکس دیئے یہ کون سا طریقہ ہے اس طرح جواب جمع ہوتے ہیں۔

تازہ ترین