• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپے پر دباؤ میں اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر 177 روپے کا ہوگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے پر دباؤ میں اضافہ ،ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل، انٹر بینک میں مزید50پیسے کے اضافے سے ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، اوپن مارکیٹ میں بھی 90پیسے مہنگا ہو کر 178.70روپے کا ہو گیا ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 40پیسے کے اضافے سے 176.40روپے سے بڑھ کر 176.80روپے اور قیمت فروخت 50پیسے کے اضافے سے 176.50 روپے سے بڑھ کر 177.00روپے ہو گئی جو کہ انٹر بینک میں نیا ریکارڈ ہے ،اوپن مارکیٹ میں 90پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 177.30 روپے سے بڑھ کر178.20روپے اور قیمت فروخت 177.80روپے سے بڑھ کر 178.70 روپے ہو گئی فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 198.00 روپے سے بڑھ کر 198.50روپے اور قیمت فروخت 200.00روپے سے بڑھ کر 201.00 روپے ہو گئی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 233.00روپے سے بڑھ کر 233.50روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 236.00روپے پر برقرار رہی۔

تازہ ترین