• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ 7، شیڈول کا اعلان، افتتاحی میچ 27 جنوری کو ہوگا، 6 ڈبل ہیڈرز رکھے گئے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیون کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپین ملتان سلطانز اور 2020کی فاتح کراچی کنگز کے درمیان 27 جنوری کو شام سات بجے شروع ہوگا اس سے قبل افتتاحی تقریب ہوگی۔ٹورنامنٹ کے 15 میچ کراچی جبکہ 19 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا 28 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گی۔جمعے کو پی سی بی نے پی ایس ایل کے شیڈول کا اعلان کردیا جس میں چھ ڈبل ہیڈرز رکھے گئے ہیں۔دن کے میچ دوپہر دو بجے شروع ہوں گے۔کراچی اور لاہور میں تین تین ڈل ہیڈر ہوں گےملتان سلطانز ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔کوالیفائر 23 فروری جبکہ پہلا اور دوسرا ایلیمنٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ اتوار 12 دسمبر کی سہ پہر 3 بجے لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر لاہورمیں ہوگی۔آصف علی، حارث رؤف اور محمد رضوان پلاٹینم کٹیگری جبکہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کٹیگری کا حصہ بن گئے۔محمد رضوان اس سے قبل سلور کٹیگری میں تھے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈرافٹس کی پلاٹینئم کیٹگری ون میں لاہور قلندرز کی پہلی پک ہو گی۔پلاٹینم ٹو میں ملتان سلطانز کی پہلی پک اور لاہور قلندرز کی چھٹی پک ہو گی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ سات فروری تک ہوں گے جس کے بعد ٹورنامنٹ دس فروری سے لاہور منتقل ہوگا۔ 21 فروری کو گروپ میچ ختم ہوں گے۔32روزہ ٹورنامنٹ میںمجموعی طور پر34میچ ہوں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ میں ہر ٹیم 8کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکے گی۔

تازہ ترین