پشاور (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایماء پر تیار حکومت کی منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں جس سے مہنگائی، بے روزگاری، غربت میں مزید اضافہ ہوگا،پی ڈی ایم نے ہر موقع پر پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ، آپس میں خاموش معاہد ہ ہے،پی ٹی آئی حکومت کے 3سال میں ملک 30 سال پیچھے چلا گیا، کابینہ اور پارلیمنٹ میں مافیاز بیٹھے ہیں حکومت مافیاز کی سہولت کار بنی ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی کی سوا تین سال کی حکومت میں ملک 30 سال پیچھے چلا گیا ہے موجودہ حکومت مافیاز کے لیے سہولت کار بنی ہوئی ہے اور پی ٹی آئی نے مافیاز کو تحفظ فراہم کررکھا ہے کابینہ اور پارلیمنٹ میں مافیاز بیٹھے ہیں۔ کرپٹ مافیاز اور پاکستان مزید ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔