• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف، وکی کوشل کی شادی کس کے گھر میں رجسٹر کروائی جا ئے گی؟

عنقریب شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل بھی بھارتی جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان جیسی شادی کے خواہشمند نظر آ رہے ہیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے اپنی شادی کی رسومات، تقاریب اور خبروں کو حتی الامکان رازداری میں رکھا جا رہا ہے مگر پھر بھی میڈیا پر متعدد خبریں وائرل ہیں۔

بھارتی میڈیا پر تقریباً ایک مہینے سے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں، اس دوران کترینہ اور وکی کی شادی کا واویلا بھارت سمیت دیگر مملاک میں بھی سنائی دے رہا ہے جبکہ اگر کوئی خاموش ہے تو وہ خود یہ جوڑی چُپ تانے ہوئے ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اس جوڑی کی جانب سے کورٹ میں پیپرز سائن کرنے کے بجائے ممبئی کے علاقے جوہو میں موجود وکی کوشل کے گھر میں شادی کی جائے گی۔

اس جوڑے کی جانب سے کورٹ میرج کے لیے رجسٹرار کو وکی کوشل کے گھر ہی میں بلایا جائے گا اور اس جوڑی کی شادی گھر ہی میں ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2012ء میں بھی بھارتی معروف جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کی جانب سے کورٹ جانے کے بجائے گھر ہی میں شادی رجسٹر کروائی گئی تھی۔

تازہ ترین