• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی اپنے مرحوم والد عثمان فاروقی کی یاد میں جذباتی ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شرمیلا فاروقی نے اپنے مرحوم والد کی تصویر شیئر کی جوکہ اُن کے موبائل فون کی فوٹو گیلری میں موجود تھی۔

شرمیلا فاروقی نے اپنے موبائل فون کی فوٹو گیلری کا اسکرین شاٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

پی پی رہنما نے جذباتی انداز میں لکھا کہ ’پاپا واپس آجائیں۔‘

اُنہوں نے والد سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’مجھے آپ کی ضرورت ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

محمد عثمان فاروقی کے انتقال کی ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی۔

مرحوم محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل بھی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین