• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے کی متروکہ وقف املاک میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات

سپریم کورٹ کے حکم پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے متروکہ وقف املاک میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی۔

ایف آئی اے کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 17 میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی 35 کنال اراضی واگزار کرالی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زمین کی مالیت 300 ملین ہے، جس پر چار دیواری میں پلاٹنگ کی گئی تھی۔

ایف آئی اے کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 17 کی جائیداد کا قبضہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے حوالے کردیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے چکوال میں 507 کنال زرعی زمین واگزار کرالی ہے۔

ایف آئی اے نے صرافہ بازار راولپنڈی میں گم شدہ زمین تلاش کی، جس پر غیر قانونی عمارت تعمیر تھی۔

ایف آئی اے کے مطابق عمارت کو راولپنڈی ایڈمنسٹریشن، متروکہ وقف املاک بورڈ افسران کے ہمراہ کارروائی میں سیل کردیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد زون کی کارروائیوں میں 50 کروڑ سے زائد کی زمین واگزار کرالی گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق قبضہ کرنے والے 4 افراد پر مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

تازہ ترین