• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 133 میں ضمنی انتخاب کا معرکہ آج ہوگا

این اے 133 لاہور میں ضمنی انتخاب کا معرکہ آج ہوگا، شائستہ پرویز ملک سمیت 14 امیدوار میدان میں ہیں۔

پریذائیڈنگ افسران میں پولنگ کا سامان تقسیم کردیا گیا ہے، پولنگ صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

دوران پولنگ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ رینجرز اہلکار بھی گشت کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلزپارٹی کے چودھری اسلم گل میں مقابلے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید