کراچی (این این آئی)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات اور ماہرہ خان نے سیالکوٹ واقعے پر دکھ اور شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ ʼمیرے پاس جذبات کا اظہار کرنے کیلئے الفاظ کافی نہیں ہیںʼ۔مہوش حیات نے کہا کہ ʼبحیثیت قوم ہمارا سر شرم سے جھک جانا چاہیے۔ʼاْنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ʼکیا ہم واقعی ایک ایسے ملک میں رہنا چاہتے ہیں جہاں ہجوم کی حکمرانی معمول ہے؟ʼ۔اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ʼہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں آپ اس سفاکیت کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کریںʼ۔جبکہپاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے سیالکوٹ واقعے پر شدید شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ماہرہ خان نے کہا کہʼ یہ افسوسناک واقعہ دیکھ کر بیمار ہوگئی ہوں، یہ سفاکیت کی انتہا ہےʼ۔ اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ʼمیں جواب کیلئے، انصاف کیلئے اور اپنے ملک سے اس لعنت کو دور کرنے کیلئے عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہوں۔