• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’ بیسٹس آف دی سدرن وائلڈ‘ کی چائلڈ اسٹار کو قتل کردیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی ووڈ میں بطور چائلڈا سٹار کام کرنے والی 22سالہ سابق اداکارہ جونشیل الیگزینڈر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق جونشیل امریکی ریاست لوئزیانا کے شہر نیو اورلینز میں اپنے ایک دوست کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی تھی کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے جونشیل کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ اس کا دوست شدید زخمی ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق جونشیل نے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی معروف فلم ’ بیسٹس آف دی سدرن وائلڈ‘ (Beasts of the Southern Wild)میں بطور چائلڈ اسٹار کام کیا تھا۔ 2012ءمیں بننے والی اس فلم کے اداکار بین زیٹلن تھے۔ پولیس کے مطابق قاتل ممکنہ طور پر جونشیل کے دوست کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، جونشیل ان کا اصل ہدف نہیں تھی۔ رپورٹ کے مطابق جونشیل ایک بچی کی ماں تھی اور اب ایک ریسٹورنٹ میں ویٹرس کی ملازمت کرتی تھی۔

تازہ ترین